حب اور ژوب میں ٹریفک حادثات، ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی

حب، ژوب (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے حب میں ایس ایچ او دریجی کے گاڑی کو حادثہ ، ایس ایچ او معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حب کے قریب ایس ایچ او دریجی مٹھا خان کی گاڑی کو ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں ایس ایچ او معمولی زخمی ہوئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ دریں اثنا بلوچستان کے علاقے ژوب میں قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ ، 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی خان قومی شاہراہ سلیازہ پل کے مقام پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حادثے کے فورا بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
Load/Hide Comments