شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عیدالفطر ہوگی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزادنے اجلاس کی صدارت کی جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ شہروں میں ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا پاکستان میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔ مولانا عبد الخبیرآزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔
Load/Hide Comments