پاکستان میں معیشت آزادہے نہ خارجہ پالیسی ،مولانا حیدری
اوستہ محمد ۛجمعیت علما ء اسلام کے مر کزی جنر ل سیکر ٹری و سینیٹر مو لانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی میں علماء کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، 72 سال بعد بھی ہم پاکستان میں اسلام کے ثمرات دیکھنے کیلئے ترس گئے ہیں،کلمہ طیبہ کے نام پہ بنے ملک میں ابھی تک پارلیمنٹ میں ہم اسلامی دفعات کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستانی الیکشن آزاد نہیں ہے،ملک وقوم پہ دھاندلی زدہ الیکشن مسلط کیا گیا ہے،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن حکومتی آلہ کار ثابت ہوئے ہیں، پاکستان میں معیشت آزاد نہیں ہماری خارجہ پالیسی بھی آزاد نہیں، ہم بحیثیت قوم ابھی تک آزاد نہیں ہیں ۔ یوم آزادی کے موقع پراپنے جاری کردہ بیان میں مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان کوآزاد ہوئے72سال گزرگئے مگراب تک نہ ہماری غلامی ختم ہوئی ناحقیقی آزادی کے ثمرات سے ہم مستفیدہوسکے ویسے عالمی سطح پہ دیکھاجائے توپاکستان پرپوری دنیاکے مسلم امہ فخرمحسوس کرتے ہیں لیکن ہم اندرسے ملکی اداروں کودیکھتے ہیں تویہاں غریب اور امیرکیلئے ہرجگہ فرق رکھاگیاہے ان کاکہناتھاکہ علمائے ہندنے پاکستان کی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دیکراس ملک کوحاصل کیاتو آج ملک کی موجودہ حالات کودیکھ کرملک کی خاطراپنی قیمتی جانیں قربان کرنیوالوں کی روحیں بھی تڑپتی ہوںگی ملک میں الیکشن کمیشن نیب ودیگرادارے حکمرانوں کے رحم وکرم پہ چل رہی ہیں کہیں بھی عدل وانصاف نظرنہیں آتا موجودہ صورت حال میں جے یوآئی حقیقی اپوزیشن کا کرداراداکرتے ہوئے تنہا حکمرانوں کیساتھ جنگ لڑرہی ہے جبکہ پی پی اورپی ایم ایل خفیہ ڈیل کی چکراوردوغلی پالسیوں کے باعث آٹاچورچینی چوراورپٹرولیم مصنوعات پرکمائی کرنے والوں کوسنہری موقع مل رہاہے حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ اوربددیانی کے باعث معیشت کاپہیہ جام ہونے کے باعث ملک دن بہ دن مقروض ہوتاجارہاہے حکمران پارٹی ترقی وخوشحالی کیدعویکرتے ہوئے تھکنے کانام نہیں لیتے عوام اپنے حقوق کیلئے جلد جھوٹے اوردروغ گوحکمرانوں کے گریبانوں کوپکڑکران کا کڑااحتساب کرینگے۔


