کوئٹہ، کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان انتقال کرگیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق، مارچ کے آخری ہفتے میں ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ تاہم، علاج کے دوران 3 روز بعد وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا۔ اسپتال حکام کے مطابق اس وقت اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کانگو وائرس کا کوئی نیا مریض داخل نہیں ہے۔
Load/Hide Comments