ایم ایس دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز؟ بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی 16 سال سے رہنمائی کرنے والے مشہور بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، دھونی دنیا بھر میں ایک زبردست بلے باز اور وکٹ کیپر سمجھے جاتے رہے ہیں، ایم ایس دھونی کےنام سے مشہور انڈین بلے باز نے اپنی ریٹارمنٹ کا اعلان انسٹاگرام میں کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کی پیار کا شکریہ ادا کیا، ایم ایس دھونی پہلے ہی سنہ 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ انڈیا کی قومی ٹیم میں محض ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے، بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود وہ رواں سال متحدہ عرب امارات میں منعقد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگز کی قیادت کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں