اوتھل، ہنگلاج میں ہندوﺅں کے تین روزہ میلے کا اختتام، لاکھوں افراد کی شرکت

اوتھل (این این آئی) ہنگلاج ماتا کا تین روزہ میلہ ختم ہوگیا۔ پاکستان بھر سے لاکھوں ہندو یاتریوں اور عقیدت مندوں نے ہنگلاج ماتا مندر کے میلے میں شرکت کی اور ماتا کی زیارت اور پوجا پاٹ کی،حکومت بلوچستان PDMA کی جانب سے بہتر انتظامات کئیے گئے تھے شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر منڈلی کی جانب سے پیدل سفر کرکے آنے والے یاتریوں کے لیے راستے میں جگہ جگہ کھانے پینے پانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے، جس میں آرمی،ایف سی ،پولیس اور لیویز شامل تھے،پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا،جس میں ماہر ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز نے مریض یاتریوں کا علاج کیااور مفت ادویات دیں میلہ میں شری ہنگلاج کے رضا کاروں کی جانب سے (بھنڈارا) کھانا،پینا،شربت 24 گھنٹے مفت جاری رہا۔ شری ہنگلاج منڈلی ترجمان پرکاش کمار لاسی نے صحافیوں کو نانی مندر اور اپنے مقدس مقامات کادورہ کروایا اور ان کو میلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں