کوئٹہ، دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) دوسری شادی کیوں کی، طیش میں آئی پہلی بیوی نے شوہر کو گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ خلجی کالونی کے رہائشی نعمت اللہ نے 10 روزقبل دوسری شادی رچائی تھی جس پر طیش میں آکر پہلی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزمہ بخت بی بی کو گرفتار کرکے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments


