ہنگلاج میلے کی میڈیا کوریج میں غفلت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات لسبیلہ معطل

حب (یو این اے) حکومت بلوچستان نے لسبیلہ،حب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات عبد الواحد کو ہندو برادری کے سالانہ ہنگلاج ماتا مندر میلہ کی میڈیا کوریج میں غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق عبد الواحد(گریڈ 17)کی معطلی کے ساتھ محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ یہ اہم تہوار 2 سے 4 مئی 2025 تک جاری رہا، جو بلوچستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی، بین المذاہب رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں اس تقریب کی قومی و بین الاقوامی سطح پر کوریج کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی تھی، جس میں غفلت ناقابل قبول ہے۔حکومتی نوٹس کے بعد متعلقہ افسر کی معطلی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں