پاکستان اور بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے، امریکی صدر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں