آواران، مشکے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی لطیف بلوچ قتل

آواران (انتخاب نیوز) آواران اور مشکے کے صحافی اور روزنامہ انتخاب کے نمائندے لطیف بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ لطیف بلوچ سینئر صحافی اور مشکے میں روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف تھے۔ روزنامہ انتخاب کیلئے انہوں نے 30 سال تک خدمات ادا کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں