چمن فائرنگ سےجے یوآئی کےرہنما زخمی، مشکے اور نال میں فائرنگ کےواقعات، دو افراد قتل، ایک زخمی
کوئٹہ (آن لائن) چمن فائرنگ سےجے یوآئی کےرہنما زخمی ،مشکے اور نال میں فائرنگ کےواقعات،دو افراد قتل ،ایک زخمیہوگیاچمن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عالم دین کو زخمی کردیا لیویز کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے محمود آباد میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا حافظ گل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرا ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا مزید کارروائی چمن انتظامیہ کررہی ہے۔ دوسری جانب مشکے کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مشکے میں گورجک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صغیر نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ بعدازایںنال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کبیر کو قتل اور اس کے ساتھی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔


