عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار، شہباز کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد نواز شریف نے ن لیگ کے کارکنوں سے ملاقات کی۔لیگی ورکر نے نوازشریف کو پارٹی نغمہ سنایا۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی اور سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی۔پنجاب کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھاکہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیے، وہ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں اورسمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں