سبی، تفریحی مقام پر دو لڑکیاں پانی میں ڈوب گئیں، قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
سبی، قلعہ سیف اللہ (یو این اے) سبی کے پکنک پوائنٹ ناڑی گاج میں پکنک مناتے ہوئے دو لڑکیاں گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق لڑکیوں کی عمریں 22 اور 13 سال بتائی گئی ہیں۔ لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھر پہنچائی گئیں۔ علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب سبزی منڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


