ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

شیرانی (آن لائن) ضلع شیرانی کے ثپر غر کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا۔ معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کی تباہی ہو رہی ہے۔ شیرانی عوام قوم محمد زئی کے رہنماﺅں عبدالغنی شیرانی، قسیم جان شیرانی، شیر حسن شیرانی اور عبدل شیرانی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آگ تیزی پھیل رہی ہے جس سے پورا جنگل راکھ بننے کا خدشہ ہے، صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں