شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، پی ڈی ایم اے

ژوب (انتخاب نیوز) شیرانی میں شن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مزید کوئی خطرہ نہیں، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ گزشتہ روز بنائی گئی فائر لائنز مو¿ثر رہیں۔ علاقے میں لیویز، محکمہ جنگلات و پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں نگرانی کے لیے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں