سعودی عرب سے حج کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کو لیکر پہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ (آن لائن) سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدحجاز مقدس سے عازمین حج کو لیکرپہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی،جمعرات کو جدہ سے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچی تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے کوئیٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پرمحکمہ مذہبی امور ،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ مذہبی امور کے مطابق حجاز مقدس سے قومی ائیرلائن کے ذریعیحجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہیگا۔ اس موقع پر صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے بہترین حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نیسعودی عرب کے ساتھ ملکر حجاج کو ماضی کے مقابلے میں بہترین سہولیات فراہم کی،نسیم الرحمان خان نے کہا کہ حج 2025 میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی،بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز وباعث فخر ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔اس موقع پر حجاج کرام نے کہا کہ بہتر انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مثالی انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے موثر انتظامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچی تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کوئیٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پرمحکمہ مذہبی امور ،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ مذہبی امور کے مطابق حجازمقدس سے قومی ائیرلائن کیذریعیحجاج کی واپسی کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہیگا۔ اس موقع پر صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے بہترین حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ملکر حجاج کو ماضی کے مقابلے میں بہترین سہولیات فراہم کی،نسیم الرحمان خان نے کہا کہ حج 2025 میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی،بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز وباعث فخر ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔اس موقع پر حجاج کرام نے کہا کہ بہتر انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مثالی انتظامات پر شکر گزار ہیں۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے موثر انتظامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں