چاغی، حجام کے دکان پر فائرنگ ایک شخص زخمی/ ژوب، آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

چاغی(آن لائن)تحصیل چاگئے بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی حجام کے دکان پر فائرنگ ایک شخص زخمی لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل چاگئے بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حجام کے دکان پر فائرنگ کرکے امتیاز نامی حجام والا زخمی ہوگیا جبکہ حجام میں موجود دیگر افراد معجزانہ محفوظ رہے زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہےدوسری جانب ژوب شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ذرائع کے مطابق بارش کے دوران کلی دیرہ گئی میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان سمیع اللہ جاں بحق ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں