وزیرستان اس وقت مکمل طور پر جنگ زدہ ماحول کا شکار، روزانہ شام سے صبح تک مکمل کرفیو کانفاذ کیا جاتاہے، پشتونخواہ میپ

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیرستان اس وقت مکمل طور پر جنگ زدہ ماحول کا شکار ہے،روزانہ شام سے صبح تک مکمل کرفیو کانفاذ کیا جاتاہے جس میں عوام کی نقل وعمل پر مکمل پابندی عائد اور میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال تک جانے کی اجازت نہیں اور گزشتہ روز ایک خاندان کو ہسپتال لے جانے کی اجازت نہ ملنے سے ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی ۔ اس کے علاوہ ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈائون کیا جاتا ہے جس سے بازار ویران سڑکیں بند اور زندگی مفلوج ہوجاتی ہے ۔ صرف یہی نہیں سیکورٹی فورسز شہری علاقوں میں مارٹر گولے برسارہے ہیں اور مقامی آبادی کوکوئی تحفظ حاصل نہیں ۔ڈرون حملے ، کوڈکاسٹر کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے جنازوں پر بھی پابندی عائد ہے۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ غلام جان بندر پر قانونی تجارت ختم کردی گئی ہے اس طرح وزیرستان میں سرکاری اجازت سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور وہاں کے 90فیصدآبادی کا انحصار ٹرانسپورٹ انہی گاڑیوں پر ہوتا ہے ۔ اور اس طرح پشتون وطن پر رزق وروزی کے دروازے بند کیئے جارہے ہیں۔ حکومتی فورسز اسلامی ، پشتنی وانسانی حقوق کو پائمالی کررہی ہے جو ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی وزیرستان میں حکومت کی جاری روش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان اپنے لوگوں سے علاقے کی بدامنی ختم کرکے اور وزیرستان کے عوام کی تمام اعلیٰ انسانی ، اسلامی ، پشتنی روایات کی پائمالی کے سلسلے کا فوری خاتمہ کرے اور وزیرستان کے عوام کو امن سکون سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں