جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو ایک روز کیلئے معطل کردیا گیا
کوئٹہ(این این آئی) محکمہ ریلوے کے مطابق 9 جولائی کو پشاور سے کوئٹہ روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج (بدھ) کوپشاور سے روانہ نہیں ہوگی اسی طرح 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے 11 جولائی سے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
Load/Hide Comments


