لورالائی ،سر ڈھاکہ میں بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات، بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، شاہد رند

مانیٹر نگ ڈیسک : ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیاعوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںمسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں