مولانا خانزیب کے قتل سے پشتون خوا وطن ایک توانا آواز سے محروم ہوگئی، اے این پی بلوچستان کا صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان
کوئٹہ(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور ممتاز عالم دین مولانا خانزیب کی باجوڑ میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے مولانا خانزیب نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما تھے بلکہ وہ ضم اضلاع میں بدامنی لا قانونیت قبضہ گیری وسائل کی لوٹ مار کے خلاف امن کے قیام ترقی خوشحالی کے حصول کیلئے پیش پیش تھے اے این پی اور اس کی قیادت خبردار کرتی آرہی تھی کہ ضم شدہ اضلاع میں باقاعدگی سے دہشت گردی کے واقعات سرزد ہورہے ہیں جو دراصل ان چالیس ہزار انتہاپسندوں کی دوبارہ آباد کاری کا نتیجہ ہے لیکن اس امر کو حکومت اور ریاست دونوں بیک وقت اسے نظر انداز کرتے رہے بیان میں کہا کیا کہ مولانا خانزیب شروع دن سے فخر افغان باچاخان خان کے فکر سے آشنا رہے بلکہ ایک مذہبی سکالر کی حثیت سے مذاکروں سٹڈی سرکلز اولسی اجتماعات طالب علموں کی ذہنی نشونما میں رہنما کردار ادا کرتے رہے باجوڑ میں امن ریلی کی تیاری کے مہم چلانے کے دوران انہیں نشانہ بنایا گیا امن مخالف قوتوں نے امن کے خواہاں آواز کو خاموش کردیا ان کی شہادت سے پشتون خوا وطن ایک توانا آواز سے محروم ہوگئی اس کی ٹارگٹ کلنگ پشتون خوا وطن کے وسائل لوٹنے اور دنیا جہاں سے پشتونوں کے وسائل پر سرمایہ کاری کی غرض مسلط کردہ بدامنی کا نتیجہ ہے بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی مولانا خانزیب کی شہادت کے موقع پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے دکھ درد کرب کے اس گھڑی میں اے این پی بلوچستان مولانا خانزیب کے اہل خانہ اور عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا کے کارکنوں سے دلی تعزیت کااظہار کرتی ہے


