میرے بچوں کو والد سے فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، جمائما

لندن(این این آئی )بانی پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔سوشل میڈیا پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ دو برس سے جیل میں ہیں اوربچوں کی جانب سے والد سے ملاقات کی کوشش پرحکومت پاکستان نے گرفتاری کی دھمکی دی۔جمائما نے کہا کہ ایک جمہوری ریاست میں اس طرح کی کارروائی ناقابل قبول ہے، یہ انصاف نہیں بلکہ واضح طورپرذاتی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا اپنے والد سے رابطہ بنیادی انسانی حق ہے جسے سلب کیا جا رہا ہے، انہوں نے عالمی برادری سے بھی اس صورتحال پرتوجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں