بلوچستان کے مسائل کاحل جماعت اسلامی، صوبے کواس ڈگرتک پہنچانےمیں اسلام آباد کا ہاتھ ہیں، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ (آن لائن) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی شوری صوبہ بھرکے امرائے اضلاع صوبائی ذمہ داران کاسہ روزہ اہم اجلاس صوبائی امیرایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی صدارت کوئٹہ میں شروع ہوا۔اجلاس میں مرکزی نائب امیراسامہ رضی,پالیمانی سیکرٹری ونائب امیرصوبہ انجینئرعبدالمجیدبادینی سمیت اراکین شوری,امرائے اضلاع وصوبائی ذمہ داران شریک رہے۔اجلاس میں بلوچستان کیساتھ اسلام آبادکے حکمرانوں کی زیادتیوں لاقانونیت بدامنی بدعنوانی ماورائے آئین وقانون لوگوں کو لاپتہ کرنے مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی بارڈرزبندش اوربارڈربندش سے 30لاکھ افرادبے روزگارکرنے سی پیک ریکوڈک سیندک ودیگرکے ثمرات سے محرومی کے خلاف حقوق کے حصول امن اورترقی کیلئے 25جولائی کوئٹہ سے اسلام آبادلانگ مارچ کی اب تک تیاریوں کاجائزہ اورآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے فیصلوں کااعلان آج پریس کانفرنس میں کیاجائیگا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کی تنظیمی ودیگررپورٹ بجٹ منصوبہ عمل پرعمل درآمدکاجائزہ لیاگیا۔اجلاس کوامرائے اضلاع اراکین شوراوذمہ داران نے بتایاگیاکہ فتن الاسلام آباد کے خلاف لانگ مارچ کی اکثر تیاریاں مکمل کمیٹیوں کی تیاری جاری ہیں تشہیر,مالیاتی میڈیاتنظیمی کمیٹیوں کاہرسطح پررابطے جاری ہیں۔انشااللہ بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں اسلام آبادجاکرحکمرانوں سے خیرات تھانے چیک پوسٹیں مراعات نہیں حقوق ترقی امن حقوق وسائل پردسترس مانگیں گے۔بلوچستان کے مسائل کاحل جماعت اسلامی ہے شورا,امرائے اضلاع وذمہ داران مشترکہ اجلاس میں تمام ضلعوں کی قیادت نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے رپورٹس پیش کیے۔ مولاناہدایت الرحمان نے 25جولائی لانگ مارچ کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ہرضلع وذمہ داران کوالگ الگ ٹارگٹ دے دیا۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کومصنوعی قیادت وریموٹ کنٹرول سے چلانادانشمندی نہیں حقوق کیلئے جمہوری احتجاج وجدوجہدکرنے والوں کوگرفتار,میڈیاپرپابندی میڈیاعدلیہ اسمبلی کوکنٹرول کرنے کے بہت سے نقصانات ہوں گے بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ ہیں نہ بچے اورجوان محفوظ۔بلوچستان کواس ڈگرتک پہنچانے والے اسلام آباد کے حکمران اوراسٹبلشمنٹ ہیں عوام شہری علمائے کرام اورنوجوان 25جولائی کو بڑے نقصانات,لاقانونیت سے بچنے معدنیات وسائل کی حفاظت حقوق کے حصول جگرگوشوں کی جان ومال کی حفاظت اورامن وترقی کیلئے اسلام آباد جائیں گے یہ لانگ مارچ پرامن تاریخی وکامیاب ہوگااوراس لانگ مارچ کے ثمرات اہل بلوچستان کوامن ترقی خوشحالی کی صورت میں میسرہوں گے۔ لانگ مارچ پارٹی ذات خاندانی یاکسی ایک علاقے کے مسائل کیلئے نہیں بلکہ قومی کازقومی مسائل کے حل حقوق کے حصول ظلم جبرلاقانونیت سے نجات کیلئے کریں گے۔شوریِ وامرائے اضلاع اجلاس کے فیصلوں کااعلان آج اتوار اجلاس کے اختتام پرپریس کانفرنس میں کیاجائیگا۔


