قلات میں قوالوں پرحملے کی مذمت،یچ آر سی پی کا واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے قلات میں قوالوں پر ہونے والے مسلح حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قلات حملے کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ اس قسم کے بزدلانہ قتل و غارت کے واقعات کسی بھی جائز مقصد کی نمائندگی نہیں کرتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قلات میں نجی کمپنی کے کوچ پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کی گیا تھا جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں