بولان، غیرت کے نام پر مرداور خاتون قتل
بولان /کوہلو ( آئی این پی )بلوچستان کے ضلع بولان اور کوہلو میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق لیویز تھانہ بھاگ کی حدود میں واقع گوٹھ عظمت میںغیرت کے نا م پر ایک مرد اور خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لیویز نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ضلع کوہلو کے مری کالونی میں پرانی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت شادی خان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی شریف مری پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


