وطن کی دفاع میں جان دینے والے میجر رب نوازکی قربانی کوبلوچستان حکومت ہمیشہ یاد رکھے گی، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے آواران میں مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے میجر سید رب نواز طارق کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ کارروائی میں میجر رب نواز طارق نے جامِ شہادت نوش کیابلوچستان حکومت میجر رب نواز طارق کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والے افسر کو پوری قوم کا سلام ہے ہماری سرزمین کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
Load/Hide Comments


