کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون کے زیورات چوری، ویجیلنس رپورٹ مکمل

کوئٹہ(یو این اے )کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کے سونے کے زیورات چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چھ نجی لوڈرز کو مشکوک قرار دے دیا ہے جو جناح ٹرمینل پر خاتون مسافر کے ہمراہ دکھائی دیے۔تحقیقات کے بعد رپورٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ حکام نے خاتون مسافر کو ایف آئی آر درج کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مذکورہ خاتون نے نجی ایئر لائن سے کراچی سے کوئٹہ سفر کیا تھا، کوئٹہ پہنچ کر انہوں نے زیورات کی چوری کی شکایت کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں