کوئٹہ، جبل النور کے قریب گاڑی پر دھماکہ، میجر انور کاکڑ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک ) کوئٹہ کے نواحی علاقےجبل النور کے قریب گاڑی پر دھماکے سے زخمی میجر انور کاکڑزخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ تفصیلات کے مطا بق جبل النور بروری روڈ میں بم دھماکے سے میجر انور کاکڑ ولد حاجی محمد اکبر خان کاکڑزخمی ہوگئے جو بعد میں جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کی سی ٹی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کررہے ہیں ۔ تاہم واقعے سے متعلق حکام کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔
Load/Hide Comments


