ڈیگاری واقعہ، خاتون کو 8 اور مرد کو 7 گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ
کوئٹہ(یو این اے )مارگٹ آستنگی میں قتل کے ہولناک واقعے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اختر شاہ کے حکم پر مقتولین کی قبر کشائی کی گئی، جس کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ مقتولین کا پوسٹ مارٹم پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے کیا، جس میں خاتون کو 9 جبکہ مرد کو 7 گولیاں لگنے کی تصدیق ہوئی۔قبر کشائی کے موقع پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو دوبارہ احترام کے ساتھ دفنا دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


