قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد شدید زخمی، قلات ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل، پولیس زرائع کے مطابق قلات کے کلی پندرانی، واٹر ٹینک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا، جہاں پر زخمیوں کی شناخت فیضان ولد عبدالعزیز قوم مینگل سکنہ خاردان قلات اور رئیس حذیفہ ولد رئیس عبدالظہور قوم دہوار، سکنہ خاردان قلات کے نام سے ہوئی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں