لورالائی، چچازاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی
لورالائی(این این آئی) لورالائی کے علاقے میں چچازاد بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لورالائی کے علاقے مہاجر کیمپ گزگی میں چچازاد بھائیوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا انتظامیہ نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی
Load/Hide Comments


