میرے گھر پر9 جولائی کو لشکر کشی کی گئی سی ٹی ڈی سینٹر لے جاکر چارگھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا، اسد بلوچ

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 45 منٹ کی تاخیر سے تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رکن اسمبلی میر اسد بلوچ نے کہاکہ 9 جولائی کی رات انکے گھر پر پولیس نے لشکر کشی کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کا تقدس کو پامال کیا حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری تحقیقات کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں اگر میرے ساتھ یہ ہوسکتا ہے کیونکہ میں پارلیمنٹ کا رکن ہوں تو عام شہری کیسے محفوظ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری نمائندے ہیں اگر ہمیں اپنی بات ایوان میں نہ سنائی دے تو جمہوریت کا مستقبل اندھیرے میں ہے۔ جس پر وہ احتجاجاً واک آو ٹ کر گئے اور ایوان سے چلے گئے۔ اس موقع پر دیگر اپوزیشن اراکین نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں