جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی کا کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں لانگ مارچ روانہ۔ کوئٹہ سے کچلاک بوستان تک 20کلومیٹرفاصلے میں مولانا کے قافلے کو تین مقامات پر روکنے کی کوشش کی گئی کنٹینرلگاکے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھی۔ ایئرپورٹ روڈ طور ناصر،کچلاک بائی پاس اور کچلاک بازاراوربوستان کے مقام پررکاوٹیں کھڑی کی گئی۔ مولانا کا قافلہ روکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد کی جانب روانہ ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہم تمام رکاوٹیں تھوڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت ہمارے پر امن لانگ مارچ و جدو جہد کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ہم پرامن لوگ ہیں ہمیں اشتعال میں نہ ڈالیں، ہم پرامن طریقے سے اسلام آباد جائیں گے۔
Load/Hide Comments


