ڈاکٹر شلی بلوچ اور دیگر کو ریاست مخالف وال چاکنگ پر گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی گوادر
گوادر (آن لائن) بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کو ساتھیوں سمیت گوادر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ریاست مخالف چاکنگ پر گرفتار کیا گیا ہے ایس ایس پی گوادر ضیا مندوخیل نے صحافیوں کو بتایا کہ گوادر پولیس نے سربندن کے علاقے سے بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی گوادر ضیامندوخیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی گرفتاری گوادر شہر میں مختلف مقامات پر ریاست مخالف پمفلٹ اور وال چاکنگ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ایس ایس پی گوادر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے گرفتار ہونے والی ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کے ساتھی اس وقت وومن پولیس اسٹیشن میں پولیس کی تحویل میں ہے۔
Load/Hide Comments


