حماس غزہ جنگ بندی معاہدہ نہیں چاہتی لگتا ہے نمٹنا پڑے گا، امریکی صدر
ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدہ نہیں چاہتی، لگتا ہے حماس سے نمٹنا پڑے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی تجاویز پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے مجوزہ جنگ بندی معاہدہ دستخط کرکے ثالثی فریقوں کے حوالے کیا تھ۔حماس کا کہنا ہے کہ اب جنگ بندی کا دار و مدار اسرائیل پر ہے۔ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی نہیں چاہتی۔ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں سے متعلق کہا کہ یکم اگست تک مزید تجارتی معاہدے ہوں گے۔ یورپی یونین سے تجارتی معاہدے کا امکان ففٹی ففٹی ہے، کینیڈا پر صرف ٹیرف عائد ہوسکتا ہے، بات چیت نہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکا کی کرنسی کمزور ہو۔
Load/Hide Comments


