کوئٹہ، نیو سریاب کے علاقے میں ایف سی اہلکار نے خودکشی کرلی
کوئٹہ (آن لائن) نیو سریاب تھانے کے علاقے میں ایف سی اہلکار نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سریاب کے علاقے آصف ٹائون میں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ بندش اور گھریلو پریشانی کے باعث ایف سی ملازم اعجاز احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ شالکوٹ کے علاقے میں ایک نوجوان نے خنجر سے وار کرکے اپنے کزن کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ کے علاقے کراچی روڈ پر نجی ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر عاصم نے خنجر سے وار کرکے اپنے کزن طیب کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


