انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا،168.16 روپے کا ہوگیا
کراچیۛ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 168.16 روپے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا
Load/Hide Comments


