بلوچ پنجابیوں کے یا پنجابی بلوچوں کے خلاف پراپیگنڈے کو حق دو بلوچستان مارچ نے پاش پاش کر دیا، حافظ نعیم الرحمان

جما عت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچ پنجابیوں کے یا پنجابی بلوچوں کے خلاف پراپیگنڈےکو حق دو بلوچستان مارچ نے پاش پاش کر دیا تفصیلات کے مطابق لا ہور میں جاری جما عت اسلامی کے دھرنے میں انہوں نے کہا کہ حق دو لانگ مارچ نے اس زہریلے پراپیگنڈا کو پاش پاش کر دیا ہے کہ بلوچ پنجابیوں کے یا پنجابی بلوچوں کے خلاف ہیں۔ یہ لڑائی ظالموں اور مظلوموں کے درمیان ہے اور فتح مظلوموں کی ہو گی حق دو بلوچستان مارچ کے مطالبات پر مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن فی الفور نہ کیا گیا تو خود اس لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد جاؤں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں