پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس

پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس ایران کے سرحدی شہر میر جاوا میں ہوا جس میں  پاکستانی حکام کی وفد کی سربرائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی میر بادل خان دشتی نے کی پانچ رکنی وفد میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی ایف سی تفتان کے ونگ کمانڈر 109 ونگ لیفٹیننٹ کرنل وقار افضل تفتان لیویز کے رسالدار میجر اکبر جان سنجرانی اوراسسٹنٹ بارڈر افیرز محمد یعقوب شامل تھے جبکہ ایرانی آٹھ رکنی وفد کی سربراہی میر جاوا کے ڈپٹی مرزبان گریڈ ون کرنل حیدر مریدی نے کی پاک ایران سرحدی حکام کے مابین ون ایجنڈا اجلاس میں 21  فروری کو ایرانی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر پاک ایران سرحد پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جاہیں گے پاک ایران سرحد پر سیکورٹی اور نگرانی انتہائی سخت کی جاۓ گی تاکہ ایران میں پارلیمانی انتخابات کے وقت سرحد پر حفاظتی انتظامات مزید بہتر ہوں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں