پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس معطل، موبائل ڈیٹا گزشتہ 4 سال سے بند

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس معطل پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن اور یوفون موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل ھے پنجگور میں موبائل ڈیٹا پہلے سے گزشتہ چار سالوں سے بند ہے پی ٹی سی ایل کے نیٹ کے مبینہ طور پر بند ہونے کے بعد با اثر اور پیسے والے لوگوں نے سٹلائیٹ سسٹم لگانا شروع کر دیا ھے جبکہ عام عوام نیٹ سروس کی سہولیات سے محروم ہیں صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل صارفین سے کروڈوں روپے وصول کررہا ہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے نیٹ سروس دور کی بات ھے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کی سہولت دینے میں ناکام ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں