دکی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے،آل پارٹیز

دکیال پارٹیز انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماوں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا جعفر خان فاروقی،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عزت خان ناصر،پشتونخوامیپ کے علاقائی معاون سیکرٹری وزیر خان ناصر،مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر،زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر فاضل خان ترین،پی پی پی کے تیمور خان ناصر،ایم ایس راوی اور سید جان محمد شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکی میں امن وامان کی حالت انہتائی خراب ہوچکی ہے دن دہاڑے چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں۔چور بازار میں لوگوں کے ہاتھوں سے موبائل فون اور گاڑیاں چوری کرکے دن دہاڑے فرار ہوجاتے ہیں۔مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔جن پر ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔جبکہ دوسری جانب واپڈا دکی کے ظالمانہ اقدام کی وجہ سے کء کء دنوں تک بجلی بند رہتی ہے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زمیندار کول مائنز اونرز اور عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اگر پولیس نے چور گرفتار اور واپڈا نے لوڈشیڈنگ کم نہ کی تو ہم شدید احتجاج کرکے پہیہ جام ہڑتال اور شٹرڈاون کرینگے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں