جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندروباہر بلوچستان کے سلگتے مسائل کواجاگروحل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ہدایت الرحمان
امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کاحل اسلام آباد کے طاقتورطبقات کے پاس ہے۔بلوچستان کے وسائل سے پیارعوام سے بیزاروالا رویہ قابل مذمت ہے۔بلوچستان کے حقیقی قیادت ملکرحقوق کے حصول کے سفرمیں ہماراساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب سے خطاب اورجماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل حقوق کے حصول کیلئے بلاتفریق رنگ ونسل اورسیاسی تفریق کے متحدہونے کی ضرورت ہیں ہم متحدہوں گے توحقوق حاصل کرسکتے ہیں لاپتہ افراد، بارڈربندش،سی پیک ثمرات کاحصول، چیک پوسٹوں پر تزلیل ساحل پرٹرالرمافیازکی لوٹ مار،فارم47کے بجائے حقیقی عوام نمائندوں کوموقع دینے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کے حقیقی قیادت کومتحدکرنے کی کوشش کریں گے ہم متحدہوں گے تومسائل کے حل حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔جماعت اسلامی بلوچستان نے حق دوبلوچستان کولانگ مارچ کرکے بلوچستان کے اجتماعی حقیقی قومی مسائل کواجاگر کیااسلام آبادکے حکمرانوں سے مذاکرات کرکے معاہدہ کیا انشاء اللہ مشاغل کے حل معاہدے پرعمل درآمدکروائیں گے بلوچستان میں غیراعلانیہ فوجی آپریشن ختم سیاسی قیدیوں کورہاکیاجائے ایران افغانستان سے قانونی تجارت کے مواقع واسانی فراہم کیاجائے منشیات واسلحہ کی کسی کواجازت کسی صورت نہ دی جائے لیکن قانونی تجارت کیلئے بارڈرزکی بندش قابل مذمت ہے۔جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندروباہر بلوچستان کے سلگتے مسائل کواجاگروحل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے #


