کوئٹہ، لنک بادینی روڈپرنصب بم کا دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس

کوئٹہ(این این آئی )کوئٹہ کے علاقے میں سڑ ک کنارے نصب بم کا دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر لنک بادینی روڈ پرپولیس کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک سڑ ک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس کی گاڑی گزرنے کے بعد ہوا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچاواقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر لیے جس کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں