امریکی جنگی بحری جہاز ہگنز کو چینی فوج نے اپنی سمندری حدود سے باہر نکال دیا

بیجنگ (این این آئی) چینی فوج نے امریکی جنگی بحری جہاز ہگنزکو اپنی سمندری حدود سے باہر نکال دیا۔چینی ٹی وی نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحریہ کے ترجمان ہی ٹائی چینگ کے حوالہ سے بتایا کہ تھیٹر کمانڈ نے چینی حکومت کی اجازت کے بغیر ہوانگیان ڈا کے قریبی علاقائی پانیوں میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو قانونی طور پر ٹریک کرنے،مانیٹر کرنے، وارننگ جاری کرنے اور اپنی سمندری حدود سے نکال باہر کرنے کے لئے کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں