بیانیے کی جنگ میں بلوچستان کے غیور عوام فتح یاب ہوں گے، سرفراز بگٹی

پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جما رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی فرنٹ پر شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ حکومتی بیانیے کو سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر مزید موثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے متاثرین کی ایک طویل فہرست موجود ہے، جن کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے شہداءہمارا فخر ہیں، ان کے اہلِ خانہ کی کفالت اور سہولت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ بیانیے کی جنگ میں بھی بلوچستان کے غیور عوام فتح یاب ہوں گے۔صوبے کے محب وطن عوام کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔بیرون ملک بیٹھے شرپسند عناصر کو بھی شکست فاش دی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں