پنجگور، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، خاتون اور بچہ زخمی
پنجگور (این این آئی ) پنجگور میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو پنجگور کے علاقے چودہ چوک کے قریب ایک گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سجن ولد عبدالخالق ساکن جھل مگسی جاں بحق جبکہ اسکی زوجہ فتح خاتون اور اسکا تین سالہ نواسہ احمد بخش شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعہ کے بعد گاڑی سوار فرار ہوگیا پولیس نے ملزمان کی تلا ش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔دوسری جانب دالبندین میں زمباد گاڑی اور باﺅزر کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر لاگاپ کے مقام پر زمباد گاڑی اور بوزر میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ زمباد ڈرائیور عبدالقیوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لونگ خان نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کردیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔


