چاغی ، مسلح افراد نے آر سی ڈی شاہراہ پر باوزر گاڑی کو آگ لگا دی

چاغی(آن لائن) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر باوزر گاڑی کو آگ لگا دی گئی تفصیلات کے مطابق پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر تالو لانڈھی اور یک مچھ کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے با¶زر گاڑی کو آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں باوزر کا ڈرائیور کیبن جزوی طور پر جل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی آگ بجھا دی گئی، جبکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں