ایف آئی اے کی گوادر میں کارروائی، شہریوں کو ایران بھجوانے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار
کوئٹہ (این این آئی) ایف آئی اے نے گوادر میں کارروائی کے دوران غیر قانونی سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو ایران بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلر وں کوگرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو ایران بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز زبیر احمد اور ارشاد کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی سمندر کے راستے شہریوں کو پاکستان سے ایران بھجوانے میں ملوث ہیںملزم نے متاثرین سے فی کس 10000 روپے سمندر کے راستے ایران بھجوانے کے لئے ہتھیائے ملزمان کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


