پاکستان چار قومی اکائیوں کا وفاق، صوبوں کی تقسیم قومیتوں کی وجود و قومی سرزمین کے خلاف سازش ہوگا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملک و بلوچستان سیاسی صورتحال پر نشست و گفتگو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد این ایف سی ایوارڈ نے صوبوں کے مالی معاملات کو قدر بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔آئین کہتا ہے کہ ہر پانچ سال بعد این ایف سی تشکیل دی جائے اور ہر نیا این ایف سی ایوارڈ پچھلے والے سے کم نہ ہو مگر برسوں بعد بھی یہ عمل تاخیر کا شکار رہا ۔جو صوبوں کی محرومی اور وفاق کی منفی بالادستی کو ظاہر کرتی ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملک و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور سوالات و جوابات کا نشست منعقد ہوا۔حاضرین نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی سے موضوع کی مناسبت سے سوالات کئے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان ایک چار قومی اکائیوں کا وفاق ہے اور ہر اکائی اپنی تہذیب ،ذبان اور سرزمین کے ساتھ صدیوں سے وجود رکھتی ہے۔اس لیے صوبوں کی تقسیم قومیتوں کی وجود و قومی سرزمین کے خلاف سازش ہوگا۔جس کو کھبی قبول نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کسی بھی شہری کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔انسانی آزادی انتہائی مقدم ہے۔بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیاں ملکی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کا اقدام ہے۔لیکن افسوس ہے کہ اس ملک میں طاقت ور ہمیشہ آئین کو روندتا رہا ہے۔نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے جدوجہد کرتی رئیگی۔میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک اور بلوچستان کی سطح پر سیاسی جماعتوں کی درمیان اہم آہنگی کو عوام کے مفاد میں سمجھتی ہے۔نیشنل پارٹی کی تشکیل کردہ کمیٹی سیاسی و جمہوری عمل کے فروغ اور سیاسی جماعتوں کو متحدہ محاز بنانے کے لیے کردار ادا کریگی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو ممبران مرکزی کمیٹی چیرمین محراب بلوچ میر عبدالخالق بلوچ مشکور انور فدا جان بلیدی چیرمین گہرام اسلم بلوچ مختیار بلوچ ریاض زہری ایڈوکیٹ قاسم علی گاجیزئی،اغا حسین شاہ،خان محمد سیلاچی کامریڈ غفار قمبرانی ریاض زہری چیرمین صغیر بادینی ایڈوکیٹ نثار برکت بلوچ روشن خان بلوچ عارف کرد ملک محب اللہ موسی خیل وسیم بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔


