کراچی سے کوئٹہ آنیوالی فلائی جناح کی پرواز میں فنی خرابی، ملتان ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کوئٹہ(این این آئی)کراچی سے کوئٹہ آنیوالی فلائی جناح کی پرواز نے فنی خرابی کی وجہ سے ملتان ایئر پورٹ پر لینڈنگ کردی مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا12 بجے کراچی سے اڑان بھرنے والا فلائی جناح کا جہاز چار گھنے گزرنے کے باوجود کوئٹہ نہ پہنچ سکا ملتان میں فیول ڈالنے کے بعد فلائیٹ کو دوبارہ کوئٹہ لینڈ کرنے کی کوشش کی جائے گی چار گھنے سے جہاز میں بیٹھے مسافروں جن خواتین بچوں کے علاوہ مریض بھی شامل ہیںمشکلات سے دو چار ہوچکے ہیں۔ سول ایوی ایشن کی انتظامیہ اور جہاز کا عملہ روایتی ٹال مٹول سے کام لیتا رہا چار تا پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود پتہ نہ چل سکا اصل وجہ کیا ہے فلائی جناح کے مسافر پانی کھانے پینے کی اشیا سے محروم بچوں نے رونا شروع کردیا۔
Load/Hide Comments


